Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بینظیر بھٹو کو ان کی 14ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے محترمہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
شائع 27 دسمبر 2021 12:04pm
بہت سے لوگوں نے اپنے سوشل میڈیا پر بی بی کی تصاویر شیئر کیں۔علی حیدر گیلانی/ٹوئر۔
بہت سے لوگوں نے اپنے سوشل میڈیا پر بی بی کی تصاویر شیئر کیں۔علی حیدر گیلانی/ٹوئر۔

مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی چودھویں برسی آج منائی جا رہی ہے ۔ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے بی بی کی خد مات کو سرہاتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

بیٹے بلاول نے برسی کے موقع پراپنی ٹوئٹ میں ایک سادہ سا پیغام لکھا۔

بڑی بیٹی بختاور نے ایک پیغام میں اس بات کا اظہار کیا گیا کہ وہ اپنی ماں کو کتنا یاد کرتی ہیں۔

بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر سندھ بھر میں آج عام تعطیل ہے ، جبکہ دوسری جانب گڑھی خدا بخش میں برسی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

بینظیر کی برسی کے موقع پر منعقدہ جلسے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، فرحت اللہ بابر اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد ميں ہیں اور وہ آج گڑھی خدا بخش ميں شہيد بے نظير بھٹو کی برسی کی تقريب ميں شرکت نہيں کريں گے۔ جبکہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے بھی محترمہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

ایک صارف نے بینظیر کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ قید تنہائی کے بارے میں بات کر رہی تھیں۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے بھی تصاویر شیئر کیں اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ : " محترمہ بے نظیر بھٹو کی 14ویں شہادت پر میں ان نڈر اور بہادر خواتین کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہیں میں نے کبھی جانا ہے۔ آج بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی شہید بی بی کا وژن، جمہوریت اور مساوات کے راستے کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے محترمہ کی خدمات کی حوصلہ افزائی کی۔

benazir bhutto

benazir death anniversary

Bilawal Bhutto Zardari

Asif Zardari