Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو سانپ نے کاٹ لیا

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو مبینہ طور پر ان کے فارم ہاؤس میں...
شائع 26 دسمبر 2021 01:23pm

ممبئی:بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو مبینہ طور پر ان کے فارم ہاؤس میں سانپ نے کاٹ لیا، جس کے بعد ان کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹائیگر تھری کے اداکار سلمان خان کو آج صبح ان کے پنویل فارم ہاؤس میں سانپ کے کاٹنے کے بعد کاموٹھے کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا۔

دبنگ خان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

سلمان خان جو 27 دسمبر کو 56 سال کے ہو جائیں گے، فی الحال اپنے گھر پر آرام کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سلمان خان کو ایک غیر زہریلے سانپ نے کاٹ لیا تھا۔

رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا گیا ہے کہ سلمان آج رات پنویل فارم ہاؤس میں اپنی سالگرہ خاندان والوں اور قریبی دوستوں کے ساتھ منائیں گے۔

Salman Khan

Bollywood

Actor