Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کے مختلف شہروں میں آج سے بارش اور برفباری کی پیشگوئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بادلوں کے ڈیرے ہیں۔
شائع 26 دسمبر 2021 12:29pm

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں آج سے بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بادلوں کے ڈیرے ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹے کے دوران اسلام آباد سمیت شمال مشرقی بلوچستان ،خیبر پختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

دلفریف موسم کو انجوائے کرنے شہر اقتدار کے باسی بھی ناشتہ کرنے ہوٹلوں پر پہنچے، گپ شپ کی اور دوسروں کو بھی موسم سے لطف اندوز ہونے کا مشورہ دیا۔

ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا، سب سے زیادہ سردی گوپس میں پڑی ،جہاں درجہ حرارت منفی 9،اسکردو میں منفی6،ہنزہ منفی 4 اور راولاکوٹ میں منفی 2 ریکارڈ کیا گیا۔

کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی بارش اور ہلکی برفباری

کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کے بعد سرد ہوائیں چل پڑیں،سردی بڑھ جانے سے اندورن شہر گیس پریشر کم اور بجلی غائب ہے ۔

کوئٹہ اور گردونواح کے علاقوں میں طویل عرصے بعد گزشتہ رات کی بارش اور پہلی برف باری نے خشک موسم کا خاتمہ کیا جس سے سردی بڑھ گئی ہے۔

شہری کہتے ہیں کہ بارش ہونے سے گیس پریشر تو کم ہی تھا لیکن بجلی بھی دستیاب نہیں جبکہ گیس حکام کہتے ہیں کہ پریشر کا مسئلہ تقریبا حل کردیا گیا ہے، اس مسئلے پر جلد قابو پالیا جائے گا ۔

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور پہاڑی سلسلے پر برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ گیس اور بجلی کا بحران سردی کی شدت کو بڑھائے گا ۔

اسلام آباد

Met Office

Rain

preduction

cloudy weather