Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

محکمہ موسمیات کی کراچی میں آج شام سے بادل برسنے کی پیشگوئی

کراچی: شہر قائد کا موسم تبدیل ہوگیا، صبح سویرے دھند کا راج اور بادلوں کے ڈیرے ہیں، ہلکی ٹھنڈی ہوا چلنے سے موسم سہانا ہوگیا۔
شائع 26 دسمبر 2021 10:26am

کراچی :شہر قائد کا موسم تبدیل ہوگیا، صبح سویرے دھند کا راج اور بادلوں کے ڈیرے ہیں، ہلکی ٹھنڈی ہوا چلنے سے موسم سہانا ہوگیا، محکمہ موسمیات نے شہر میں آج شام سے بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔

کراچی والے ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے بتادیا کہ سردی کی شدت میں اضافہ ہونے والا ہے۔

شہر قائد کا موسم صبح سویرے یکدم تبدیل ہوگیا، کراچی میں پنجاب کی طرح دھند کا راج رہا،جہاں بادلوں کے ڈیرے ہیں ہلکی ٹھنڈی ہوا چلنے سے موسم سہانا ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے آج شام سے شہر میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے،شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب سے ہلکی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی جس کی شدت میں رات تک اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

غذر میں کڑاکے کی سردی،درجہ حرارت منفی 10تک گرگیا

ادھر غذر میں کڑاکے کی سردی کے باعث درجہ حرارت منفی 10 تک گرگیا ، متعدد جھیلیں جم گئیں ۔

گلگت بلتستان کے علاقے غذر میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ضلع میں موجود جھیل اور آبشار جم گئے ہیں ۔

مشہورِ خلتی کی ڈیڑھ سو فٹ گہری اور 2کلو میٹر لمبی جھیل مکمل طور پر منجمد ہوگئی جیسے مقامی بچوں نے کھیل کا میدان بنا لیا اور سیاحوں نے بھی اس علاقے کا رخ کیا ہے منچلے جھیل پر گاڑی چلاکر لطفِ اندوز ہورہے ہیں۔

غذر ایک طرف جھیلیں اور آبشار جم گئے ہیں تو اوپر سے برف کی سفید گالوں نے علاقے کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے ہیں ۔

اس وقت غذر میں ونٹر کے موسم کو انجوائے کرنے سیاح بڑی تعداد میں پہنچ گئے ہیں ،البتہ علاقے کی خستہ حالی سڑکوں کی وجہ سے سیاحوں کو آمد و رفت کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

karachi

Met Office

Rain

preduction

cloudy weather