Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پیغمبرمحمد"صلى الله عليه وسلم" کی شان میں گستاخی آزادی اظہار نہیں'

روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ پیغمبرمحمد"صلى الله عليه وسلم" کی شان میں...
اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2021 10:48pm

روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ پیغمبرمحمد"صلى الله عليه وسلم" کی شان میں گستاخی آزادی اظہار نہیں، یہ آزادی مذہب کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ پیغمبرمحمد کی شان میں گستاخی آزادی اظہار نہیں، یہ آزادی مذہب کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ یہ حرکت مسلمانوں کے احساسات کو مجروح کرتی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر پیوٹن کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ پیغمبراسلام کی بے حرمتی آزادی اظہار رائے نہیں بلکہ اس حرکت سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔

وزیراعظم نے ٹوئٹ میں کہا کہ پیوٹن کا بیان انکے پیغام کی تائید ہے

ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ رسول اللہ کی شان میں گستاخی آزادی اظہار رائے نہیں،اسلاموفوبیا کو روکنے کیلئے تمام مسلمان حکمران یہ پیغام آگے بڑھائیں۔

imran khan

Putin