Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

محکمہ موسمیات نے کراچی میں اتوار سے بارش کی پیشگوئی کردی

کراچی: شہر قائد کا موسم تبدیل ہوگیا، صبح سے ہی کراچی میں بادلوں...
شائع 24 دسمبر 2021 10:38am

کراچی: شہر قائد کا موسم تبدیل ہوگیا، صبح سے ہی کراچی میں بادلوں کے ڈیرے ہیں، ٹھنڈی ٹھنڈی چلنے والی سرد ہواؤں نے موسم مزید سہانا کردیا، محکمہ موسمیات نے شہر میں اتوار سے بارش کی پیشگوئی کردی۔

کراچی والوں ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے مزید سردی بڑھنے کا امکان ظاہر کردیا، شہر قائد میں اتوار کے روز سے ٹھنڈی ہواوں کے ساتھ بادل برسیں گے۔

کراچی میں رات سے ہی ٹھنڈی ہواوں نے اپنا ڈیرہ جمائے رکھا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،شہر میں بادلوں کے ڈیرے ہیں ،ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں کراچی کے باسی بھی موسم کو انجوائے کر رہے ہیں ۔

محکمہ موسمیات شہر میں آئندہ چوبیس گھنٹے میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

karachi

Met Office

Rain

preduction