Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بگ بیش لیگ کھیلنے سے انکار

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بڑی آفر کو ...
شائع 24 دسمبر 2021 09:24am

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بڑی آفر کو ٹھکراتے ہوئے بگ بیش لیگ کھیلنے سے انکار کر دیا ،بابر اعظم کیساتھ فخر زمان نے بھی بگ بیش لیگ کھیلنے سے منع کر دیا ۔

اسپورٹس رپورٹر کے مطابق کپتان قومی ٹیم بابر اعظم نے بگ بیش لیگ کی آفر ٹھکرا دی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فخر زمان نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے بگ بیش انتظامیہ کو کھیلنے سے منع کیا۔

کپتان بابر اعظم نے بگ بیش مینجمنٹ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ تین ماہ سے گھروالوں سے دور ہیں اس لئے تھوڑا وقت گھر والوں کے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں ۔

دوسری جانب قومی کھلاڑیوں میں سے حارث رؤف اور شاداب خان بگ بیش کھیلیں گے۔

babar azam

Fakhar Zaman

Pakistan Cricket Team

Big Bash League