Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 2 سیکیورٹی اہلکار شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق لائس نائیک منظرعباس شہید کا تعلق خوشاب جبکہ سپاہی عبدالفتح شہید کا تعلق خضدارسے تھا۔
شائع 24 دسمبر 2021 09:07am

راولپنڈی :بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملے میں 2سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2سیکیورٹی اہلکار لائس نائیک منظرعباس اور سپاہی عبدالفتح جام شہادت نوش کرگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لائس نائیک منظرعباس شہید کا تعلق خوشاب جبکہ سپاہی عبدالفتح شہید کا تعلق خضدارسے تھا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دشمن عناصر کا مقصد بلوچستان میں امن و استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے،سیکیورٹی فورسز دشمن عناصر کی کارروائیوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں ۔

ISPR

security forces

terrorist attack

check post