Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سال 2021 کی مقبول ویب سائٹ جس نے گوگل کو پیچھے چھوڑ دیا

سال 2021 میں ٹک ٹاک نے گوگل کو رینکنگ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے
شائع 23 دسمبر 2021 10:46pm
سائنس
چینی ویب سائٹ ٹک ٹاک نے تیزی کے ساتھ اپنی رینکنگ میں اضافہ کیا ہے۔
چینی ویب سائٹ ٹک ٹاک نے تیزی کے ساتھ اپنی رینکنگ میں اضافہ کیا ہے۔

اگر دنیا کی مقبول ویب سائیٹس کی بات کی جائے تو سب سے پہلے نام گوگل کا ذہن میں آتا ہے۔

لیکن سال 2021 میں ٹک ٹاک نے گوگل کو رینکنگ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے اوردنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا عزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

ڈان نیوز نے اپنی رپوٹ میں کلاؤڈ سروس کمپنی کا حوالہ دیا کہ 2021 کی مقبول ویب سائٹ ٹک ٹاک ہے اور 2020 کی فہرست میں 7 ویں نمبر تھی۔

تاہم چینی ویب سائٹ ٹک ٹاک نے تیزی کے ساتھ اپنی رینکنگ میں اضافہ کیا ہے۔

ٹک ٹاک پربھارت میں بھی اس ایپ پر پابندی لگا دی گئی تھی ۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاک پر آنے والے ٹریفک کو واضح نہیں کیا گیا کہ دیگر ویب کے مقابلے میں کتنا ٹریفک آتا ہے۔

Source: qz.com

google

TikTok

internet