Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں اومیکرون کے مزید 6 مشتبہ کیسز سامنے آگئے

کراچی :شہر قائد میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے مزید...
شائع 23 دسمبر 2021 03:36pm

کراچی :شہر قائد میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے مزید 6مشتبہ کیسز سامنے آگئے۔

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق کراچی میں جنوبی افریقی ویرینٹ اومیکرون کے مزید 6مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، تمام متاثرہ افراد بیرون ملک سے کراچی پہنچے، کیسز کی تصدیق کیلئے تمام افراد کے نمونے نجی اسپتال پہنچادیئے گئے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ 4 افراد جنوبی افریقا اور 2 برطانیہ سے کراچی پہنچے ہیں اور تمام افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں اومیکرون کے 2 کیسز پہلے ہی رپورٹ ہوچکے ہیں۔

coronavirus

karachi

Sindh Health Department

South Africa

Omicron variant