پیمرا کو مفاد عامہ کے اشتہارات چلانے کے حوالے سے چینلز کو پابند کرنے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس میں پیمرا کو مفاد عامہ کے اشتہارات چلانے کے حوالے سے چینلز کو پابند کرنے کا حکم دے دیا اور ایل ڈی اے اور پی ایچ اے کو بلند و بالا عمارتوں پر سبزہ اگانے کے حوالے سے رولز بنانے کی ہدایت کردی۔
اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کی۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پیمرا نے مفاد عامہ کے اشتہارات کا کوٹہ چلانے کے حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
عدالت نے پیمرا کو مفاد عامہ کے اشتہارات چلانے کے حوالے سے چینلز کو پابند کرنے کا حکم دیا۔
لاہورہائیکورٹ نے سینٹری ورکرز کو کوڑے کو آگ لگانے سے روکنے اور چیف ایگزیکٹو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دےدیا۔
عدالت نے ایل ڈی اے اور پی ایچ اے کو بلند و بالا عمارتوں پر سبزہ اگانے کے حوالے سے رولز بنانے کی ہدایت کی۔
لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ اسموگ کی روک تھام کیلئے کمرشل پلازوں کی چھتوں پر پودے لگانے سے ابتداء کی جائے، پی ایچ اے اور ایل ڈی اے اس حوالے سے اقدامات کرے۔
Comments are closed on this story.