Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی وزیر شبلی فرازنے بھنگ کی کٹائی کا افتتاح کردیا

اسلام آباد:سرکاری سطح پرکاشت کی گئی بھنگ تیار ہوگئی،وفاقی وزیر...
شائع 23 دسمبر 2021 12:52pm

اسلام آباد:سرکاری سطح پرکاشت کی گئی بھنگ تیار ہوگئی،وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی شبلی فرازنے بھنگ کی کٹائی کا افتتاح کردیا۔

روات سینٹر میں بھنگ کی پہلی قانونی فصل تیار ہو گئی،وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی شبلی فراز نے بھنگ کی فصل کی کٹائی کا آغاز کردیا، سوا ایکٹر پر تیار کی جانے والی فصل اگست میں کاشت کی گئی تھی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہاکہ اگست میں بھنگ کوکاشت کیاتھا، بھنگ کا سب سے مہنگا حصہ اس کا بیچ ہے، بھنگ خیبرپختونخوا ،بلوچستان اورگلگت سے لائے تھے،ایک ایکڑ پر بھنگ کی کاشت تین ماہ میں تیار کی گئی اوراب بھنگ کی کٹائی کاوقت آگیا ہے، کاشتکار کو بھنگ کی کاشت کیلئے مختلف اقسام ملیں گی ۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے مزید کہا کہ بھنگ کا بیج سب سے اہم ہے جو ادوایات ساز میں استعمال ہوتا ہے جو کہ منشیات سے زیادہ منافع بخش ہے ،10گناہ منافع ہونے پرڈرگ میں کمی آئے گی،انڈسٹریل میں بھنگ کی فائبر کام آتی ہے، درآمد برآمد دونوں میں کام آتا ہے۔

شبلی فراز نے کہاکہ حکومت اس قسم کے پراجیکٹس کی سرپرستی کرنا چاہتی ہیں وزیراعظم کے زیتون مہم کی پیدوار بھی شروع ہو چکی ہے،پالیسی اورقانون نہیں بنے گی توانڈسٹری آگےنہیں جا سکتی۔

shibli faraz

اسلام آباد

Science and Technology