Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیس بک اور ٹوئٹر کا لاس ویگاس شو میں شرکت کرنے سے انکار

ایمیزون، فیس بک اور ٹویٹر نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوری میں لاس...
شائع 23 دسمبر 2021 01:06pm
تصویر: گیٹی امیجز
تصویر: گیٹی امیجز

ایمیزون، فیس بک اور ٹوئٹر نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوری میں لاس ویگاس میں ہونے والے کنزیومر الیکٹرانکس شو (سی ای ایس ) میں اپنی ٹیمیں نہیں بھیجیں گے۔

تینوں کمپنیز کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب Covid-19 کے Omicron قسم کے پھیلاؤ کے بارے میں خدشات بڑھ رہے ہیں۔

جبکہ گوگل اور سیلف ڈرائیو یونٹ وائیمو سمیت دیگر فرمز اب بھی شرکت کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

آرگنائزرس نے کہا کہ کانفرنس 5 جنوری سے صحت کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ چار دن تک چلے گی اور کانفرنس میں ویکسینیشن، ماسک پہننے، اور سائٹ پر کوویڈ ٹیسٹنگ کا ثبوت دینا لازمی ہوگا۔

شرکاء کو کورونا کی مکمل ویکسین لگانے کی ضرورت ہوگی اور منتظمین لاس ویگاس کو روانگی سے پہلے کسی ایک مقام میں داخل ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر ایک ٹیسٹ کی سفارش کرتے ہیں۔

یہ ڈیجیٹل ایونٹ ذاتی طور پر ایک ساتھ چلے گا، جس میں کانفرنس سیشنز، کلیدی تقریروں اور نیٹ ورکنگ تک رسائی ہوگی۔

سی ای ایس ٹیکنالوجی کیلنڈر کے مصروف ترین ہفتوں میں سے ایک ہے، جہاں فرم نئے گیجٹس دکھاتی ہیں اور رجحانات کے ذریعے بات کرتی ہیں۔

آرگنائزر گیری شاپیرو نے بتایا کہ انہیں امید ہے کہ 2022 میں حقیقی زندگی کے اجتماع میں واپسی ہوگی، اگرچہ سماجی دوری اور حفظان صحت کے اقدامات لازمی ہوں گے۔

ٹویٹر

فیس بک

Amazon