Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب کا سب سے بڑا میوزک کنسرٹ 31 دسمبر کو ہوگا

اس کنسرٹ کو"ریاض تریو نائٹ" کا نام دیا گیاہے۔
شائع 22 دسمبر 2021 03:26pm
اہم شخصیتوں نے 31 دسمبر کو خوب صورت شب قرار دے دیا۔
اہم شخصیتوں نے 31 دسمبر کو خوب صورت شب قرار دے دیا۔

ریاض: سعودی عرب کا سب سے بڑا میوزک کنسرٹ" ریاض سیزن" 31 دسمبر 2021 کو ہوگا جس کا افتتاح محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ کریں گے، جو عرب دنیا کا سب سے بڑا کنسرٹ ہوگا۔

اس حوالے سے ٹوئیٹر پر ٹرینڈ بن گیا اور اسے 2022 کا ستقبالیہ کہا جارہا ہے جبکہ اس کنسرٹ کو"ریاض تریو نائٹ" کا نام دیا گیاہے۔

عرب فنکاربڑی تعداد میں پروگرام میں شرکت کریں گے(فوٹو، ٹوئٹر)
عرب فنکاربڑی تعداد میں پروگرام میں شرکت کریں گے(فوٹو، ٹوئٹر)

سعودی خبررساں ویب نے اپنی رپوٹ میں عاجل ویب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی آل الشیخ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ کنسرٹ میں13 گلوکار اور گلوکاراؤں کی آمد ہوگی۔

جن میں عرب گلوکار محمد عبدہ سرفہرست ہوں گے جبکہ عبادی الجوھر، عبداللہ الرویشد ، نوال الکویتیہ ، احلام ، ماجد المھندس ، نبیل شعیل ، اصالہ ، انغام ، اصیل ابوبکر ، علی بن محمد ، فھد الکبیسی اور اسما لمنور سمیت دیگر شامل ہوں گے۔

اسی اثنا میں روتانامیوزیکل کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین سالم الھندی نے ا کہا کہ "ہم کنسرٹ کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں "۔

جبکہ آل الشیخ کے ٹوئٹ کے جواب میں کئی اہم شخصیتوں نے ٹوئٹ کی ہے اور انہوں نے 31 دسمبر کو خوب صورت شب قرار دے دیا۔

Saudi Arab