وفاقی کابینہ اجلاس، ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولرائز کرنے کی منظوری
وفاقی کابینہ نے ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولرائز کرنے کی منظوری دیدی۔
وفاقی کابینہ نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ روکنے اور بیلٹ پیپرکو قابل شناخت بنانے کیلئے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دیتے ہوئے کمیٹی برائے لیجیسلیٹو کیسزکوبھجوا دیا ۔
کابینہ نے وزارتوں اور ڈویژنز میں ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولرائز کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے ۔اور سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت کی روک تھام اور بیلٹ پیپر کو قابل شناخت بنانے کیلئے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی ۔
بل منظوری کیلئے جلد پارلیمان میں پیش کیا جائے گا ۔
وفاقی کابینہ نے وزارتوں اورڈویژنز میں ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولرائز کرنے۔اورکابینہ کونسل آف چارٹڈ اکاونٹنٹس کے لیے ناموں کی منظوری دی ۔ ب
اجلاس میں یرون ملک پاکستانی مشنز میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی نامزدگیوں کی بھی منظوری دی گئی ۔
کابینہ نے سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر کو پورٹ قاسم اتھارٹی بورڈ کا ممبر نامزد کرنے کی بھی منظوری دی ۔
میپکو میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی تقرری ۔اورنیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ مینجمنٹ کمیٹی اور ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل کی منظوری بھی اجلاس میں دی گئی ۔
Comments are closed on this story.