Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان میں سب میرین کیبل میں خرابی، انٹرنیٹ سروس متاثر

پاکستان میں آج صبح سے انٹرنیٹ کی رفتار کم ہونے سے صارفین کو...
شائع 21 دسمبر 2021 02:17pm

پاکستان میں آج صبح سے انٹرنیٹ کی رفتار کم ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جس میں صارفین کو براؤزنگ کی سست رفتار اور معیار کے مسائل کا سامنا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی سی ایل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں ایک ٹیرا بائٹ کی کمی ہوئی ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل نے کہا کہ انٹرنیٹ ٹریفک زیادہ ہونے پر صارفین کو کنیکٹیویٹی کے مزید مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل چینلز پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ "خرابی کی وجہ اور صحیح جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے لیکن ہمیں یقین نہیں ہے کہ یہ مسئلہ کب حل ہوگا۔"

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ بین الاقوامی سب میرین سی وی ایم 4 کیبل میں خرابی کی وجہ سے سروسز میں خلل پڑا ہے ۔

internet