Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان بجرنگی بھائی جان کا سیکوئل بنانے کو تیار

سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ ان کی 2015 کی بلاک بسٹر فلم بجرنگی بھائی...
شائع 21 دسمبر 2021 11:09am

سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ ان کی 2015 کی بلاک بسٹر فلم بجرنگی بھائی جان کے سیکوئل میں کام کریں گے۔

کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان، کرینہ کپور، نواز الدین صدیقی اور پھر چائلڈ اسٹار ہرشالی ملہوترا نے کام کیا تھا۔

بجرنگی بھائی جان پاکستان اور بھارت کے درمیان ثقافتی اور سیاسی تناؤ کو کم کرنے کیلئے پاکستان میں ریلیز کے بعد یکساں مقبول تھی۔

یہ 2015 کی سب سے بڑی بلاک بسٹر فلم بن کر ابھری، نوازالدین صدیقی کو پاکستانی رپورٹر چاند نواب کی وائرل ویڈیو بنانے پر سراہا گیا۔

سلمان نے آنے والی فلم RRR کے پروموشنل تقریب میں سیکوئل کا اعلان کیا۔

سلمان نے کہا، ’’میرا راجامولی اور ان کے والد کے ساتھ مضبوط رشتہ ہے، جیسا کہ انہوں نے بجرنگی بھائی جان میں لکھا تھا اور جلد ہی ہم بجرنگی بھائی جان 2 کیلئے دوبارہ ایک ساتھ کام کریں گے۔

کبیر خان کے مطابق سیکوئل کا اسکرپٹ ابھی تیار نہیں ہے۔

بجرنگی بھائی جان کی کہانی منی (ہرشالی) کے گرد گھومتی ہے جو بول نہیں سکتی اور اسے بجرنگی بھائی جان (سلمان خان) نے بچایا جب وہ ہندوستان میں گم ہو جاتی ہے، وہ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر پاکستان میں مُنی کو اپنے خاندان کے ساتھ ملانے کیلئے سرحد پار کرتا ہے۔

بجرنگی بھائی جان سلمان کی سب سے کامیاب فلموں میں سے ایک ہے، اس فلم نے باکس آفس پر 3ارب بھارت میں اور دنیا بھر میں 9 ارب سے زیادہ کا بزنس کیا۔

Salman Khan