Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چینی لائیو سٹریمر کو ٹیکس چوری پر 21 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

ہوانگ وی، جو ویا کے نام سے مشہور ہیں ایک انٹرنیٹ سیلبریٹی ہیں....
شائع 21 دسمبر 2021 09:07am
سائنس

چین کی مقبول لائیو سٹریمر کو ٹیکس چوری پر 21 کروڑ ڈالر کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

ہوانگ وی، جو ویا کے نام سے مشہور ہیں ایک انٹرنیٹ سیلبریٹی ہیں جن کے کروڑوں فالوئرز ہیں۔

انہوں نے اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے مختلف مصنوعات بیچی ہیں۔

ہوانگزو میں حکام نے ان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے سنہ 2019 سے لے کر 2020 تک اپنی ذاتی آمدن چھپانے کی کوشش کی تھی اور دیگر مالی جرائم بھی کیے تھے۔

انہوں نے اپنے ویبو اکاونٹ سے کی گئی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ وہ انتہائی معذرت خواہ ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ "میں ٹیکس حکام کی جانب سے دی گئی سزا کو تسلیم کرتی ہوں۔"

آن لائن شاپنگ کے بڑھتے رجحان کے باعث 36 سالہ خاتون اب چین میں ایک بڑی انٹرنیٹ سیلیبریٹی بن چکی ہیں۔

انہیں اپنے ملک میں 'لائیو سٹریمنگ کوئین' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور انہوں نے آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم تاؤباؤ پر نوڈلز سے لے کر کمرشل راکٹ لانچ تک تمام چیزیں بیچی ہیں۔

خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق ویا نے پیر کی شام ایک کاسمیٹکس کی فروخت کی تقریب کی میزبانی کرنی تھی تاہم اس سے قبل ان کا سٹریمنگ اکاؤنٹ آف لائن ہو گیا۔

واضح رہے کہ ویا کے پاس موجود بڑے پلیٹ فارم کے باعث انہیں سنہ 2021 میں ٹائم میگزین نے 100 سب سے زیادہ بااثر افراد کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

china

News

Live Streaming