Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرکٹر یاسر شاہ اور انکے دوست کیخلاف ریپ کا مقدمہ

کرکٹریاسر شاہ اورانکے دوست فرحان کیخلاف اسلام آباد کے تھانے میں...
شائع 20 دسمبر 2021 08:22pm

کرکٹریاسر شاہ اورانکے دوست فرحان کیخلاف اسلام آباد کے تھانے میں ریپ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق یاسر شاہ کے دوست فرحان نے چودہ سالہ لڑکی سے زیادتی کی،یاسر شاہ نے لڑکی چپ رہنے اور فرحان سے شادی کرنے کیلئے دباؤ ڈالا

کرکٹریاسر شاہ اوراسکا دوست فرحان ریپ کیس میں نامزد کردیئے گئے۔

اسلام آباد کےتھانہ شالیمارمیں دونوں کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں 14 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف ہوا ہے ۔

مقدمہ متاثرہ لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق فرحان نے گن پوائنٹ پرزیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔

ایف آئی آر کے مطابق فرحان نے یاسر شاہ سے بھی اسی وقت دھمکی دلوائی۔

ایف آئی آر میں درج کیا گیا ہے کہ یاسر شاہ نے فلیٹ دینے اور اخراجات برداشت کرنے کا لالچ دیا۔ اوریاسر شاہ نے کہا کہ فرحان سے نکاح کرلو۔