Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شوکت ترین خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوگئے

پوری میں 20 سال کی تاریخی مہنگائی ہے, شوکت رترین
شائع 20 دسمبر 2021 08:28pm
کاروبار
87 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جس میں 4 ووٹ مسترد ہوئے
87 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جس میں 4 ووٹ مسترد ہوئے

مشیر خزانہ شوکت ترین سینیٹ انتخاب جیت لیا ہے . انہوں نے 87 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جس میں 4 ووٹ مسترد ہوئے۔

بعدازاں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بطوروزیرخزانہ ہرماہ پشاور آیاکروں گا ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواکی ترقی کیلئےاپناکرداراداکروں گا۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پوری میں 20 سال کی تاریخی مہنگائی ہے انہوں نے مزید کہا کہ امریکا سمیت بڑےممالک مہنگائی سےمتاثر ہوئےہیں۔

ان کامزید کہنا تھا کہ عالمی قیمتیں کم ہونےکااثرپاکستان پربھی ہوگا جب کہ گھی،دالوں اورگندم پرعوام کوسبسڈی دےرہےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری معیشت دن بدن بہتر ہورہی ہے اور ہماری ترجیح ہےکہ گیس عام آدمی تک پہنچے مگرملک میں گیس تیزی سےکم ہورہی ہے۔

شوکت ترین نے مزید کہا کہ ہمیں لوگوں کی انکم بڑھانی ہے اور معیشت 5 سے 6 فیصد بڑھ رہی ہےان کا کہنا تھا کہ گیس ہے ہی نہیں تو پہنچائیں کیسے اور بجلی کی کپیسٹی تو ہمارے پاس ہے۔

واضح رہے کہ 18 اکتوبرشوکت ترین کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا مزیر خزانہ مقرر کیا گیا تھا اور انہوں نے 17اپریل 2021 کو وفاقی وزیر خزانہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

vote

Senator

shaukat tareen