Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانیہ میں اومی کرون کا پھیلاؤ، سول ایوی ایشن نے نئی ہدایت جاری کردی

برطانیہ میں اومی کرون کے پھیلاؤکے پیش نظر سول ایوی ایشن نے نئی...
شائع 20 دسمبر 2021 03:24pm

برطانیہ میں اومی کرون کے پھیلاؤکے پیش نظر سول ایوی ایشن نے نئی ہدایت جاری کردیں ، مسافروں کا پرواز سے48 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہوگا۔

برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون ویرینٹ کی پاکستان منتقل ہونے کے خدشے کے پیش نظرسول ایوی ایشن نے نئے احکامات جاری کردیئے۔

سی اے اے کے اعلامیہ کے مطابق برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں پر چیکنگ مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہے برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں کے تمام مسافروں کے ائیرپورٹس پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ لازمی ہوگا، جس کیلئے پروازوں کو ایڈجسٹ کیا جائے گا ۔

سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ اقدامات برطانیہ میں کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کے کیسز کے باعث کئےجارہے ہیں۔

اسلام آباد

passengers

Civil Aviation Authority