Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

این سی او سی کا ویکسی نیشن کے حوالے سے سخت اقدامات کا فیصلہ

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ویکسی...
شائع 20 دسمبر 2021 03:20pm

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ویکسی نیشن کے حوالے سے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا وباء اور ویکسی نیشن کے اعداد و شمار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کےشرکاء نے اومی کرون کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ویکسی نیشن کیلئےسخت اقدامات کرنے پراتفاق کیا ۔

اعلامیے میں بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں7لاکھ13ہزار582 کی ویکسی نشنن ہوئی،اب تک ملک بھر میں 14کروڑ 15 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن ہو چکی۔

این سی او سی نے عوام سے ویکسی نیشن کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی 58 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن ہوچکی مزید بھی اس عمل میں حصہ لیں۔

این سی اوسی نے خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اومی کرون کے 95 ممالک میں پھیل چکا ہے، 58 ہزار تصدیق شدہ کیسز ہیں ، اومی کرون سے بچاو کیلئے ویکسین لازمی لگاوئیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 30 سال سے زیادہ عمر والے افراد یکم جنوری سے اپنی مرضی کی بوسٹرخوراک لگاوانے کے اہل ہوں گے۔

NCOC

اسلام آباد

corona vaccination

Asad Umer

Omicron variant