Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بجلی 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد: بجلی صارفین کیلئے ایک بارپھربری خبرآگئی،بجلی 4روپے...
شائع 20 دسمبر 2021 12:50pm
کاروبار

اسلام آباد: بجلی صارفین کیلئے ایک بارپھربری خبرآگئی،بجلی 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، سی پی پی اے نے درخواست دائرکر دی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے اضافے کی درخواست کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ نومبر میں لاگت 3 روپے73پیسے فی یونٹ مقرر کی تھی تاہم 8 ارب 24 کروڑ یونٹ بجلی کی پیدواری لاگت 66 ارب 52 کروڑ روپے رہی۔

نیپرا اتھارٹی درخواست پر سماعت 29 دسمبر کو کرے گی، نیپرا کی جانب سے منظوری کی صورت میں صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

مہنگائی کے مارے شہریوں نے ممکنہ فیصلے کو عوام پر ظلم قرار دیا ہے۔

nepra

اسلام آباد

electricity

CPPA