Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کترینہ نے اپنے مہندی بھرے ہاتھوں کا کلوز اپ شاٹ شیئر کیا

مداحوں نےاس جوڑے کو کمنٹس سیکشن میں پیاربھرے پیغامات بھیجے۔
شائع 20 دسمبر 2021 11:52am
رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعدیہ نو بیاتا جوڑا ہنی مون کے لیے مالدیپ روانہ۔فائل فوٹو۔
رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعدیہ نو بیاتا جوڑا ہنی مون کے لیے مالدیپ روانہ۔فائل فوٹو۔

نئی نویلی دلہن کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام پرایک سادہ کیپشن 'دل ' ایموجی کے ساتھ اپنے مہندی سے سجے ہاتھوں کا ایک کلوز اپ شاٹ شیئر کیا۔

بالی ووڈ کے ستارے وکی کوشل اور کترینہ کیف نے 9 دسمبر کو راجستھان کے سکس سینس فورٹ بروارہ شادی کی۔

کترینہ/انسٹاگرام
کترینہ/انسٹاگرام

شاہی شادی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعدیہ نو بیاہتا جوڑا ہنی مون کے لیے مالدیپ روانہ ہوگیا ہے۔

پوسٹ میں 39 سالہ اداکار کترینہ نے اپنا روایتی چورا بھی دکھایا جس سے انکے سوشل میڈیا فینز خا صا حیران رہ گئے۔

بہت سے مداحوں نے ہارٹ ایموجیز پوسٹ کیے تو کچھ نے ڈیزائن کی تعریف کی جب کہ بہت سے لوگوں نے ڈیزائن میں وکی کا نام تلاش کرنے کی کوشش کی۔

ایک صارف نے پوچھا:"وکی کا نام کہا ہے مہندی میں؟"

کترینہ/ینصتاگرام
کترینہ/ینصتاگرام

مداحوں نےاس جوڑے کو کمنٹس سیکشن میں پیاربھرے پیغامات بھی بھیجے۔ ایک صارف نے لکھا:

"ہم آپ کے لیے بہت خوش ہیں۔کترینہ! ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ آپ خوش رہیں اور ہمیشہ اس طرح پیار کرتے رہیں۔"

ایک اورصارف نے ہنی مون کی جگہ کا اندازہ لگانے کی کوشش کی اور تبصرہ کیا:"مالدیپ "۔

کترینہ/انسٹاگرام
کترینہ/انسٹاگرام

Instagram

Katrina Kaif

Vicky Kaushal