Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی لوکل باڈیز الیکشن میں دھاندلی کی کوششوں میں دفن ہوچکی ہے، بلاول بھٹو

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پی...
شائع 19 دسمبر 2021 04:22pm

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لوکل باڈیز الیکشن میں دھاندلی کی کوششوں میں دفن ہوچکی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی لوکل باڈیز الیکشن میں دھاندلی کی کوششوں میں اتاہ گہرائیوں میں دفن ہوچکی ہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں اے این پی کے امیدوار کو پولنگ سے ایک دن قبل قتل کردیا گیا، مقتول کے ورثاء نے پی ٹی آئی وزیر پر الزام لگایا کہ رشوت دینے کی کوششوں کے بعد یہ قتل ہوا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پشاور میں پولنگ سے قبل پی ٹی آئی کے افراد بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، پورا دن پی ٹی آئی کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز میں توڑپھوڑ اور خواتین سمیت پولنگ کے عملے پر حملوں کی خبریں آتی رہیں،پی ٹی آئی کی یہ حرکتیں ایک غیرمقبول حکومت کی غماز ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم پختون عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ تحریک انصاف کے ہتھکندوں سے نہ گھبرائیں اور بڑی تعداد مں باہر نکل کر اپنے ووٹ سے پی ٹی آئی کو شکست دیں، کے پی کے میں موجود پیپلز پارٹی کے تمام کارکنوں سے درخواست کرتا ہوں کہ دھاندلی اور خلاف ورزیوں کی رپورٹ الیکشن سیل یا براہ راست الیکشن کمشنرکو دیں ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت تشدد اور دھاندلی کا سہارا لے کر انتخابات کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہی ہے، ہم الکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دھاندلی کیخلاف کارروائی کرے اور انتخابات کو منصفانہ بنائے۔

karachi

PPP Chairman

Bilawal Bhutto Zardari

kpk election