Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فلپائن میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی

سپر ٹائفون جب جمعرات کو مشہور سیاحتی جزیرے سیارگاؤ سے ٹکرایا....
شائع 19 دسمبر 2021 09:53am

منیلا: فلپائن سے ٹکرانے والے سب سے طاقتور طوفان (ٹائفون) میں 30 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

جبکہ ٹائفون نے جزیرہ نما جنوبی اور وسطی علاقوں میں تباہی مچادی ہے اور کئی علاقوں میں مواصلات اور بجلی منقطع ہوگئی ہے جبکہ چھتیں اکھڑ گئیں اور بجلی کے کھمبے گر گئے۔

سپر ٹائفون جب جمعرات کو مشہور سیاحتی جزیرے سیارگاؤ سے ٹکرایا، جس نے زیادہ سے زیادہ 195 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلائیں۔

دوسری جانب فوج کی طرف سے شیئر کی گئی فضائی تصاویر میں جنرل لونا کے قصبے میں بڑے پیمانے پر نقصان کو ظاہر کیا گیا، جہاں کرسمس چھٹیاں منانے والوں کا ہجوم تھا، عمارتوں کی چھتیں اکھڑ گئیں اور ملبہ زمین پر پڑا تھا۔

ایک ٹور آپریٹر جو کہ طوفان سے ٹکرانے کے وقت جزیرے کا دورہ کر رہا تھا، اس نے کہا سب کچھ اڑ رہا تھا، ایسا لگتا تھا جیسے یہ دنیا کا خاتمہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ "ہمارے پاس خوراک اور پانی کی سپلائی کم ہوتی جا رہی ہےاور بجلی اور ٹیلی کمیونیکیشن بند ہیں۔

طوفانی ہوا کی رفتار 150 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کم ہو گئی جس کی وجہ سے پورے ملک میں موسلا دھار بارش شروع ہوگئی جس سے دیہات میں سیلاب آ گیا، درخت اکھڑ گئے اور لکڑی کے ڈھانچے ٹوٹ گئے۔

MANILA

Storm