Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

شاہ سلمان نے نئے شہر جدہ ڈاؤن ٹاؤن کے ماسٹر پلان کی بنیاد رکھ دی

جدہ ڈاؤن ٹاؤن منصوبے سے ملک کی معیشت کو2030 تک ہر سال 47 ارب ریال کی آمدن ہوگی۔
شائع 18 دسمبر 2021 10:34pm
بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سربراہ شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود ہیں۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سربراہ شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود ہیں۔

شاہ سلمان نے نئے شہر جدہ ڈاؤن ٹاؤن کا ماسٹر پلان کی بنیاد رکھ دی

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نے جدہ ٹاؤن کا ماسٹر پلان جاری کر دیا ، اس کی تعمیر کا مقصد شہر کے درمیان انٹرنیشنل فرنٹ تیار کرنا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جدہ ٹاؤن پروجیکٹ 75 ارب ریال کی لاگت سے تعمیر ہوگا۔

اس منصوبے کو 57 لاکھ مربع میٹر کے علاقے پر پبلک انویسٹمنٹ اور ٖغیر ملکی سرمایہ داروں کی فنڈنگ کے ذریعے تیار کیا جائے گا۔

جدہ ڈاؤن ٹاؤن منصوبے سے ملک کی معیشت کو2030 تک ہر سال 47 ارب ریال کی آمدن ہوگی۔

اس منصوبے میں قابل دید مقامات ہوں گے جن میں اسٹیڈیم،اوشن بیسن اینڈ کورل فارمز تیار کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ جدید طرز کے 17 ہزار مکانات سمیت مختلف درجے کے ہوٹلز تیار کیے جائیں گے جس میں 27 ہزار کمرے ہوں گے۔

مزید اس میں سیاحتی اور سیر و تفریح کے مقامات سے لوگ لطف اندوز ہوسکیں گے جب کہ اس منصوبے میں 500 سے زائد انجینئرز او کنسلٹنٹ شامل ہوں گے۔

اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سربراہ شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود ہیں۔

کمپنی اس منصوبے کو تین مراحل میں مکمل کرے گی، جن میں سے پہلا مرحلہ 2027 کے آخر تک مکمل ہونا ہے۔

جدہ

Shah Salman

Arab