Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انچارج سی ٹی ڈی سمیت پوری ٹیم کے لئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

سندھ بار کونسل کے سکریٹری عرفان مہر کے کیسی کو کامیابی سے منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا
شائع 18 دسمبر 2021 10:32pm
آئی جی سندھ نےانچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
آئی جی سندھ نےانچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

سندھ پولیس نے انچارچ سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کو مہارت پر ٹیم سمیت 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قتل جیسے سنگین جرم کے کیس کو انتہائی مہارت سے حل کرنے پر آئی جی سندھ نےانچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

ٹیم میں شامل اےایس آئی کفلس احمد اعوان، ہیڈ کانسٹبل شاہ جدون،کانسٹیل احسن علی، کانسٹبل رضوان اسرار، کانسٹبل دانش شاہ، کانسٹبل نعمت اللہ، کانسٹبل دانیال الیاس اور کانسٹبل فرحان ولد عبدالرزاق کو 10لاکھ روپے نقد انعام اور تعریین اسناد دینے کااعلان کیا ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی اور ان ٹیم نے تھانہ شاہراہ فیصل کی حدود میں دن دہاڑے قتل کیے جانے والے سندھ بار کونسل کے سکریٹری عرفان مہر کے کیس کو کامیابی سے منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔

murder case

CTD

Lawyers