Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیر شاہ دھماکہ میں پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کے والد سمیت 13 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ایم این اے عالمگیر خان کے والد کراچی کے علاقے شیر شاہ میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 13 افراد میں شامل تھے
اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2021 05:01pm
تصویر فیس بک
تصویر فیس بک

کراچی (ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عالمگیر خان کے والد کراچی کے علاقے شیر شاہ میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 13 افراد میں شامل تھے۔

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں دھماکے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ ذاتی بینک کی عمارت اور متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق دھماکہ شیر شاہ پرچا چوک کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں نجی بینک کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 11 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا، دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دھماکہ گسس بھر جانے کے باعث ہوا جب کہ واقعے مںا دہشتگردی سمتہ کسی قسم کی تخریب کاری کے شواہد ابھی تک نہیں ملے۔

ٹراما سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر صابر میمن نے دھماکے میں 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نجی بینک کے برانچ مینیجر نےانکشاف کیا کہ بینک کی عمارت نالے پر قائم تھی کئی بار انتظامیہ کو کہا کہ یہاں گیس بھرجاتی ہے لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔

جب کہ عینی شاہدین نے آج نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ بینک کے قریب موجود تھے کہ اچانک دھماکہ ہوا اور پھر دھول اڑنے لگی۔

breaking news

karachi

shershah