Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

افغانستان کو امداد کے لیے اپنے وعدے پورے کرنے ہونگے ، امریکا

جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ طالبان کو براہ راست امداد کے لیے اپنے وعدے پورے کرنے ہوں گے....
شائع 18 دسمبر 2021 12:46pm

واشنگٹن: امریکی صدر کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ افغانستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے یونینوں اور اقوام متحدہ کی جانب سے کوششیں جاری ہیں۔

جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ طالبان کو براہ راست امداد کے لیے اپنے وعدے پورے کرنے ہوں گے، پاکستانی حکومت بھی انسانی بنیادوں پر افغانستان کی امداد کے لیے پریشان ہے۔

صدر بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی موجودہ صورتحال پر امریکہ کے ساتھ تعاون چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے ساتھ اسلام آباد کے تعلقات پر تبصرہ نہیں کر سکتے، اس بنیاد پر افغانستان میں پاکستان کے کردار کے بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔

US

Taliban