Aaj News

بدھ, نومبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان دنیا کے انتہائی خطرناک ملکوں میں شامل

نقشے میں پاکستان کا شمار خطرناک ملک میں کیا گیا ہے جب کہ پڑوس میں بھارت کو "میڈیم" درجہ دیا گیا ہے اورافغانستان کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔
شائع 20 دسمبر 2021 02:55pm
ایس او ایس انٹرنیشنل  کی درجہ بندی کے مطابق  دنیا کے  کئی ملکوں کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے، ان میں پاکستان   بھی شامل ہے
ایس او ایس انٹرنیشنل کی درجہ بندی کے مطابق دنیا کے کئی ملکوں کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے، ان میں پاکستان بھی شامل ہے

عالمی ادارے ایس او ایس انٹرنیشنل کی درجہ بندی کے مطابق دنیا کے کئی ملکوں کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے، ان میں پاکستان، افغانستان، عراق اور مصر سمیت 14 ممالک شامل ہیں۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق 2022 کے خطرناک ترین ملکوں کا نقشہ جاری کیا ہے جس میں پاکستان کے علاقے بھی شامل ہیں۔

عالمی ادارے کے جاری کردہ نقشے میں پاکستان کا شمار خطرناک ملک میں کیا گیا ہے جبکہ پڑوس میں بھارت کو "میڈیم" درجہ دیا گیا ہے اور افغانستان کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔

یہ نقشہ صحت سیکیورٹی اور صحت فراہم کرنے والی عالمی فرم" ایس او ایس انٹرنیشنل "نے جاری کیا ہے جس میں لیبیا، شام اور افغانستان کو سب سے زیادہ خطرناک قرار دیا ہے۔

رپوٹ میں ممالک کو 5 حصوں میں تقسیم کیا ہے اور ہر ملک کو ایک حصےمیں ڈلا گیا ہے، جس کی درجہ بندی سیاسی تشدد اور بدامنی، نسلی و فرقہ وارانہ قتل اور دیگر ہونے والے جرائم کی بناء پر کی گئی ہے۔

جبکہ اس فہرست کو مرتب کرتے ہوئے ملک کے ٹرنسپورٹ کے نظام کی مضبوطی، صنعتی پیداوار اور اس کی صلاحیت اور ہنگامی صورت حال میں مشکل سے نمٹنے والے اداروں کی کارکردگی کو بھی دیکھا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ جن ممالک کو ٖغیر اہم قرار دیا وہ زیادہ تر پُرامن ہیں اور اس میں یورپ کے ممالک ہی شامل ہیں جبکہ بدامنی اور جنگ کے شکار ممالک میں افریقہ اور مشرقی وسطٰی کے ممالک شامل ہیں۔

2022