Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'نک جونس' کی بیوی کہنے پر پریانکا بھرم

میری شناخت اورشہرت کسی کی بیوی ہونے کے علاوہ کچھ اور بھی ہے۔
شائع 17 دسمبر 2021 07:45pm
میں  سب سے مشہور فلم فرنچائزز میں سے ایک کی تشہیر کر رہی ہوں۔پریانکا۔
میں سب سے مشہور فلم فرنچائزز میں سے ایک کی تشہیر کر رہی ہوں۔پریانکا۔

بھارتی سپر اسٹار پریانکا چوپڑا نے میڈیا کی جانب سے خود کو" نک جونس کی بیوی" کہنے پرشدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے

38 سالہ پریانکا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں یہ بات کہی کہ ان کی شناخت اورشہرت کسی کی بیوی ہونے کے علاوہ کچھ اور بھی ہے۔

انہوں نے ایک اسکرین شاٹ شیئرکیا جس میں ان کی آنے والی فلم The Matrix Resurrection کے بارے میں
بتایا گیا تھا اور اس میں پریانکا کو Nick Jonas کی بیوی کہا گیا ہے۔

جس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ"یہ بہت دلچسپ ہے کہ میں اب تک کی سب سے مشہور فلم فرنچائزز میں سے ایک کی تشہیر کر رہی ہوں اور مجھے اب بھی کسی کی بیوی کہا جاتا ہے"۔

پریانکا/انسٹاگرام
پریانکا/انسٹاگرام

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اپنے شوہر گلوکار نک جونس کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ "براہ کرم وضاحت کریں کہ اب بھی یہ خواتین کے ساتھ کیسےہوسکتا ہے؟ کیا مجھے اپنے بائیو میں اپنا IMDb لنک شامل کرنا چاہیے؟"

انہوں نے مزید کہا کہ "وہ یقینی طور پر دی میٹرکس کا پرستار ہے اور مجھے لگتا ہے کہ جب میں فلم کا حصہ بنی تو وہ بہت پرجوش تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے چند مداحوں کو یہ بتاتے ہوئے شاید بہت خوش ہو سکتا ہے یا نہیں کہ میں اگلی فلم کا حصہ ہوں"۔

Media

Film

Priyanka Chopra