Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

شمالی کوریا میں 11روز کیلئے ہنسنے پر پابندی عائد

شمالی کوریا نے بتایا کہ پابندی کی خلاف ورزی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
شائع 17 دسمبر 2021 03:19pm
شہریوں کو" کم جونگ اِل" کی وفات کی تاریخ 17 دسمبر کو تفریح سرگرمیوں میں حصہ لینے یا سودا سُلف کی خریداری کی بھی اجازت نہیں ہے۔
شہریوں کو" کم جونگ اِل" کی وفات کی تاریخ 17 دسمبر کو تفریح سرگرمیوں میں حصہ لینے یا سودا سُلف کی خریداری کی بھی اجازت نہیں ہے۔

شمالی کوریا نے 11 روز کیلئے ہنسنے اور گھریلو سامان خریدنے پر پابندی عائد کر دی ۔

خلیج ٹائیمز کی رپوٹ کے مطابق ملک میں سوگ منایا جارہا ہے اور حکومتی حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ ہنسنے سے اجتناب کریں۔

شہریوں کو" کم جونگ اِل" کی وفات کی تاریخ 17 دسمبر کو تفریح سرگرمیوں میں حصہ لینے یا سودا سُلف کی خریداری کی بھی اجازت نہیں ہے۔

اسی اثنا میں شمال مشرقی سرحدی شہر سنونئجی سے ریڈیو فری ایشیا کے مطابق شمالی کوریا نے بتایا کہ پابندی کی خلاف ورزی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

ذرائع نے کہا کہ ماضی میں بھی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو "نظریاتی مجرم" سمجھا جاتا تھا۔

کم جونگ اِل نے 1994 سے لے کر 2011 میں اپنی وفات تک شمالی کوریا پر حکومت کی تھی۔

ان کے بعد ان کے تیسرے اور سب سے چھوٹے بیٹے، موجودہ رہنماء کم جونگ اُن نے اقتدار سنبھالا ہے۔

North Korea