Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان واحد لیڈر ہیں جن کا پورے ملک میں ووٹ بینک ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ...
شائع 17 دسمبر 2021 12:14pm

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جن کا پورے ملک میں ووٹ بینک ہے، پی ٹی آئی کا پنجاب میں مقابلہ ن لیگ اور سندھ میں پیپلز پارٹی سے ہوگا، باقی جماعتوں کی کوئی حیثیت نہیں، وہ مہمان کےطور پر الیکشن میں اتریں گی، آڈیو اور وڈیوٹیپ لیکس کا مقصد عدالتوں پردباﺅ ڈالنا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سیاسی منظرنامہ کے حوالے سے ٹوئٹرصارفین سےگفتگو کرتےہوئے کہا کہ عمران خان کا پورے ملک میں ووٹ بینک ہے،پنجاب میں اصل مقابلہ پی ٹی آئی اورن لیگ میں ہوگا جبکہ سندھ میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کامقابلہ ہوگا،باقی جماعتیں مہمان اداکارکےطورپرالیکشن میں آئیں گی ،باقی سیاسی جماعتوں کی کوئی حیثیت نہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو پورے ملک میں امیدوارکھڑی کرسکتی ہے،1100 سے زائد نشستوں پر انتخابات ہونے ہیں، پی ٹی آئی کے علاوہ کسی میں اتنی حیثیت اور قد نہیں کہ وہ اتنے امیدوار کھڑے کر سکے، اس طرح مختلف جگہوں پر مختلف پارٹیوں سے مقابلہ ہوگا۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پانامہ کیس کے بعد سیاست میں بڑی تبدیلی آئی،ہم نے ن لیگ کو بے نقاب کیا، جب بھی نواز شریف یا مریم نواز کا کیس چلا تو اس سے پہلے کوئی آڈیو یا وڈیو ٹیپ لیک ہو جاتی ہے جس کا مقصد عدالتوں پر دباؤ ڈالنا ہوتا ہے،یہ لوگ اپنے کیسزکےفیصلے ہی نہیں ہونے دے رہے۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ فیک نیوز پر ایکشن ہونا چاہیئے،اس حوالے سے بل تیار کیا، میڈیا کے احتجاج کے باعث اس میں تاخیر ہوئی، قوانین کے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے، فیک نیوز کا مسئلہ کافی حد تک بڑھ چکا ہے۔

فواد چوہدری نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ افغانستان میں صورتحال بہتر ہو، اگر وہاں صورتحال خراب ہوتی ہے تو ہمارے لئے پریشانی کا باعث بنے گی، 40 لاکھ افغان شہری پہلے ہی یہاں موجود ہیں، ہماری معیشت مزید بوجھ نہیں برداشت کر سکتی ، او آئی سی کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال زیر غور آئے گی۔

وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ میڈیا کے کچھ گروپس نہیں چاہتے کہ میڈیا ریگولیشنز ہوں، میڈیا گروپس کو لندن میں جرمانے ہوں تو وہ ادا کر دیتے ہیں لیکن ہم جرمانے اور ریگولیشنز لائیں تو میڈیا کے یہ گروپس احتجاج شروع کر دیتے ہیں، ریگولیشنز کے بغیر ملک آگے نہیں چل سکتا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نےمزید کہاکہ دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی میں اتار چڑھاﺅ بہت زیادہ ہے، صرف اعتبار کی بنیاد پر لین دین نہیں ہو سکتا، کرپٹو کرنسی کی کوئی گارنٹی نہیں، مستقبل میں دنیا ڈیجیٹل کرنسی کی طرف ہی جائے گی۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت سے کوئی تعلقات نہیں ہیں،مودی کےہندوتوانظریئےسےپوراخطہ متاثرہے،نریندرمودی شدت پسندی کو فروغ دےرہےہیں۔

pm imran khan

fawad chaudhry

Information Minister

اسلام آباد

PPP