افغانستان کی فوری مدد نہ کی گئی تو انسانی بحران مزید بڑھ سکتا ہے، وزیرخارجہ
اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ افغانستان کی فوری مدد نہ کی گئی تو انسانی بحران مزید بڑھ سکتا ہے، افغانستان کی معاشی تباہی کے اثرات پڑوسی ممالک پر پڑیں گے، ذراسی غفلت پورے خطے کو متاثر کرسکتی ہے
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان کی فوری مدد نہ کی گئی تو انسانی بحران مزید بڑھ سکتا ہے، افغانستان کی معاشی تباہی کے اثرات پڑوسی ممالک پر پڑیں گے،افغانستان کی صورتحال سے یورپی ممالک بخوبی آگاہ ہیں۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن خطے اور دنیا کےمفاد میں ہے،ذراسی غفلت پورے خطے کو متاثر کرسکتی ہے،پاکستان، افغانستان سےمتعلق جوبھی کرداراداکرسکتاہےکررہاہے،اوآئی سی وزرائے خارجہ اجلاس افغانستان سےمتعلق طلب کیا گیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان، اوآئی سی کا بنیادی ممبر ہے انہیں تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا، پاکستان افغانستان کی انسانی بنیادوں پرمددکررہاہے،افغان شہریوں کیلئےپاکستان ہرممکن سہولت پیدا کررہاہے ،پاکستان کی جانب سےامدادی اشیابھی فراہم کی جارہی ہیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مزیدکہنا تھا کہ عالمی برادری کوافغانستان سےمتعلق سوچناچاہیئے، ہمسائے ہونے کے ناطےاپنی ذمہ داری ادا کررہے ہیں، عالمی برادری کوافغانستان پرتوجہ دلانےکی کوشش کر رہےہیں ،توقع ہےافغانستان کےدیگرپڑوسی بھی کرداراداکریں گے،امریکی حکام کوبھی کہاجارہاہے ،ماضی کی غلطیوں سےسبق سیکھنا چاہیئے۔
Comments are closed on this story.