Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھالیا

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے نئے ججز سے حلف لیا
شائع 17 دسمبر 2021 10:08am

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 نئے ایڈیشنل ججزنے حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے نئے ججز سے حلف لیا۔

3نئے ایڈیشنل ججز کی حلف برداری تقریب اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں ہوئی، حلف برداری کی تقریب میں ججز، ہائیکورٹ بار کے نمائندوں اور سینئر وکلاء نے شرکت کی۔

حلف اٹھانے والے ایڈیشنل ججزمیں جسٹس سرداراعجازاسحاق، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہیں،جن سے چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے حلف لیا ۔

تین نئے ایڈیشنل ججز کے اسٹاف کی تعیناتی بھی کردی گئی، تینوں ججز کی جانب سے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 9ہو گئی۔

IHC

اسلام آباد

takes oath

Chief Justice Athar Minallah