Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کردیا

کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز...
شائع 17 دسمبر 2021 09:41am

کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ سنچری شراکتوں کا نیا ریکارڈ بنادیا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کراچی میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں محمد رضوان اور بابراعظم نے ٹیم کو 158 رنز کا آغاز فراہم کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

بابراعظم اور رضوان کی جوڑی نے مجموعی طور پر چھٹی سنچری شراکت قائم کی جو ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے، اوپننگ جوڑی نے یہ ریکارڈ 27 میچوں میں قائم کیا۔

بھارت کی اوپننگ جوڑی کے ایل راہل اور روہت شرما نے 27 ہی میچوں میں 5 سنچری شراکت قائم کررکھی ہیں جب کہ تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور مارٹن گپٹل کی جوڑی ہے جو 30 میچوں میں 4 سنچری شراکت قائم کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

دوسری جانب بابراعظم اور محمد رضوان نے چوتھی بار 150 یا اس سے زائد کی شراکت قائم کی جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

پاکستانی جوڑی کے علاوہ کسی بھی ٹیم کی جوڑی ایک سے زائد بار 150 رنز کی شراکت قائم نہیں کرسکی ہے۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے 53 گیندوں پر 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 79 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے 45 گیندوں پر 87 رنز بنائے جس میں 3 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔

babar azam

karachi

mohammad rizwan

3rd t20 Match

Pak Vs Wi