Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق انگلش ویمن کرکٹر سارہ ٹیلر کو محمد رضوان کا انتظار بے چین کرنے لگا

لندن:سابق انگلش ویمن کرکٹر سارہ ٹیلر محمد رضو ان کی بلے بازی کی...
شائع 17 دسمبر 2021 09:32am

لندن:سابق انگلش ویمن کرکٹر سارہ ٹیلر محمد رضو ان کی بلے بازی کی مداح نکلیں ، پاکستانی کھلاڑی سے بیٹنگ سیکھنے کے لیے بے چینی سے انتظار کرنے لگیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا انگلش کاؤنٹی ٹیم سیسکس کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔

رواں سال ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے محمد رضوان کے معاہدے پر سابق انگلش وویمن کرکٹر سارہ ٹیلر نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں سارہ ٹیلر نے کہا کہ محمد رضوان سے سیکھنے کیلئے مزید انتظار نہیں کر سکتی، یہ ایک بہترین سائننگ ہے۔

رضوان انگلش کاؤنٹی کا زیادہ تر حصہ کھیلیں گے، وہ اپریل میں آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے بعد سیسکس کو جوائن کریں گے۔

london

mohammad rizwan