Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمد رضوان نے ٹی 20 کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی

رضوان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
شائع 17 دسمبر 2021 09:25am

کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ بلے باز بیٹر محمد رضوان نے ٹی 20 کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

29سالہ محمد رضوان ایک سال میں2 ہزار ٹی 20رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن گئے۔

رضوان نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ٹی 20میچ میں نصف سنچری اسکور کر کے حاصل کیا۔

محمد رضوان 2021 میں 48 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 2 ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر و موجودہ کمنٹیٹر ائین بشپ نے ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر محمد رضوان کو مبارک باد پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محمد رضوان نے ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

اس کے علاوہ محمد رضوان ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل چھکے لگانے والے پلیئر بھی بن گئے، انہوں نے 2021 میں 42 چھکے لگائے۔

محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ٹی 20میں اسمتھ کو دسویں اوور میں چھکا لگا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔

اس سے قبل یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کے پاس تھا،کیوی بیٹر نے سال 2021 میں ہی 41 چھکے لگاکر سال میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بنایا تھا۔

karachi

mohammad rizwan

T20I series

Pak Vs Wi