کراچی : ڈمپر نے تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا
کراچی کے علاقے گلشن معمار میں تیز رفتار ڈمپر نے تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا جبکہ پولیس ڈمہر ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔
کراچی کے علاقے گلشن معمار میں تیز رفتار ڈمپر تین موٹرسائیکل سواروں کو کچل کر فرار ہوگیا، ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت شکیل ۔ خلیل اور عباس کے ناموں سے ہوئی۔
تینوں افراد کراچی میں مزدوری کرتے تھے اور سرجانی کے علاقے میں رہائش پزیر تھے جبکہ ان کے دیگر رشتیدار بھی احسن آباد میں رہائش پزیر ہیں مقتولین میں دو بھائی اور ایک کزن ہیں جاں بحق افراد کے ماموں غلام نبی کا کہنا ہے کہ ہمیں انصاف دلوایا جائے اور واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کیا جائے۔
مقتولین کے دیگر رشتے داروں کا کہنا تھا کہ ہم سب لوگ یہاں دیہاڑی پر کام کرتے ہیں ہماری فیملیز گاوں میں موجود ہے تینوں افراد صبح ملاقات کرکے کام پر روانہ ہوئے، اچانک اطلاع ملی ہے ان کا ٹریفک حادثہ ہوا ہے اور جاں بحق ہوچکے ہیں تینوں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ اور تدفین آبائی گاوں میں کرینگے۔
پولیس کے مطابو فرار ہونے والے ڈمبر کا نمبر TKF206 ہے جس کے لیے تلاش جاری ہے ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تھا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں
Comments are closed on this story.