Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف اداکارہ عمران عباس کی والدہ انتقال کرگئیں

عمران عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ کے قدموں کے چومنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام لکھا۔
شائع 16 دسمبر 2021 04:02pm
عمران عباس نے اپنے مداحوں سمیت تمام دوستوں سے والدہ کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل کی ہے
عمران عباس نے اپنے مداحوں سمیت تمام دوستوں سے والدہ کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل کی ہے

اداکار اور ماڈل عمران عباس کی والدہ کے انتقال پر معروف شوبز، سماجی اور اہم سیاسی شخصیات نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی والدہ کی مغفرت کی دعا کی

عمران عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ کے قدموں کے چومنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام لکھا۔

انہوں نے لکھا کہ " اب وہ زندگی میں کبھی ان قدموں کو چوم نہیں سکیں گے انہوں نے مزید لکھا کہ دسمبر 15کو ان کی والدہ ان کو چھوڑ کر چلی گئیں جبکہ 2 سال قبل ان کے والد بھی رخصت ہوگئے تھے۔

اس کے علاوہ عمران عباس نے اپنے مداحوں سمیت تمام دوستوں سے والدہ کی مغفرت کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔

جبکہ عمران عباس کی پوسٹ پر معروف شخصیات نے کمنٹ کیے اور والدہ کی مغفرت کی دعائیں بھی کی۔

شوبز شخصیات نے اداکار سے تعزیت کا اظہار کیا—اسکرین شاٹ
شوبز شخصیات نے اداکار سے تعزیت کا اظہار کیا—اسکرین شاٹ

imran abbas

Mother

showbiz stars