Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی کوریا : معروف برانڈ کے اشتہار پر پابندی عائد

اس اشتہار کو عوام کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا...
شائع 16 دسمبر 2021 11:58am
ویڈیو میں خواتین گائے میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔
ویڈیو میں خواتین گائے میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔

جنوبی کوریا میں ڈیری پروڈکٹ برانڈ نے ایک اشتہار بنایا جس کو بعد ازاں واپس لے لیا گیا۔

کوریا کی ایک معروف ڈیری پروڈکٹ برانڈ سیول مِلک کو حال ہی میں عوام کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ۔

اس برانڈ نے ایک ایسا اشتہار بنایا جس میں خواتین کا موازنہ گائے سے کیا جاتا ہے اور ایک آدمی کو خفیہ طور پر ان کی فلم بندی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

کیمرامین خفیہ طور پرخواتین کی فلم بندی کرتے ہوئے۔فائل فوٹو۔
کیمرامین خفیہ طور پرخواتین کی فلم بندی کرتے ہوئے۔فائل فوٹو۔

لوگوں کے ردعمل کے بعد اشتہار کو سرکاری طور پر واپس لے لیا گیا۔

سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق سیول کمپنی ڈیری کوآپریٹو نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا:

"ہم ان تمام لوگوں سے مخلصانہ طور پر معذرت خواہ ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ کی 29 تاریخ کو سیول دودھ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیے گئے دودھ کے اشتہار کی ویڈیو کی وجہ سے تکلیف محسوس کی ہو"۔

انہوں نے مزید کہا:"ہم اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور ہم مستقبل میں اس طرح کے مسائل کو روکنے کے لیے مزید توجہ اور جائزہ لیں گے۔"

Milk

Seoul