Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ویسٹ انڈیز کرکٹ اسکواڈ کے مزید 5 ارکان میں کورونا کی تصدیق، سیریز خطرے میں پڑ گئی

مزید کھلاڑیوں کے ٹیسٹ پازیٹو آگئے تو دورہ منسوخ ہوجائےگا جبکہ ٹور کے حوالے سے اگلے چند گھنٹے اہم قرار دیئے جارہے ہیں۔
اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2021 12:24pm

کراچی: ویسٹ انڈیز کرکٹ اسکواڈ کےمزید 5ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد آخری ٹی 20 اور ون ڈے سیریز خطرے میں پڑ گئی،مزید ٹیسٹ پازیٹو آگئے تو دورہ منسوخ ہوجائے گا۔

ویسٹ انڈین کرکٹ ٹم کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، مزید 3 کھلاڑی اور 2 آفیشلز کورونا کا شکار ہوگئے، ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے بھی تصدیق کردی۔

کورونا سےمتاثرہ کرکٹرز میں شائی ہوپس، عقیل حسین اور جسٹن گریوز شامل ہیں، پازیٹو آنے والے پانچوں ارکان آئسولیشن میں ہیں۔

دورہ پاکستان پر آنے والے 6کھلاڑی اب تک کورونا کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ ڈیوون تھامس انجری کا شکارہیں۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کے پاس اب صرف 14 کھلاڑی موجود ہیں، بقیہ 14کھلاڑیوں کےساتھ سیریز کیسےکھیلیں؟ویسٹ انڈیز بورڈ پریشان ہے۔

دیگر ارکان کے ریپڈ ٹسٹپ کرلئے گئے، ٹیسٹ کےنتائج دوپہر تک موصول ہوں گے، مزید کھلاڑیوں کے ٹیسٹ پازیٹو آگئے تو دورہ منسوخ ہوجائےگا جبکہ ٹور کے حوالے سے اگلے چند گھنٹے اہم قرار دیئے جارہے ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکرکٹ بورڈز کےاعلیٰ افسران کے درمیان میٹنگ جاری ہے جس میں جلد سیریز کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرلیا جائے گا ۔

ذرائع کےمطابق ویسٹ انڈین اسکواڈ کے ارکان 36گھنٹے کی کمرشل فلائٹ لے کر کراچی پہنچے، خدشہ ہے کہ کھلاڑی مختلف ایئرپورٹس پر کورونا کا شکار ہوئے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی20سیریز کا آخری میچ آج شام کراچی میں ہونا ہے جبکہ ون ڈےسیریز کے میچز 18، 20 اور 22 نومبر کو کراچی میں شیڈول ہیں۔

karachi

3rd t20 Match

Pak Vs Wi

corona test positive