Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوگرریفارمزسےمتعلق رپورٹ پبلک کرنے کا اعلان

شوگرریفارمزسےمتعلق رپورٹ پبلک کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ وفاقی...
شائع 15 دسمبر 2021 11:17pm
کاروبار

شوگرریفارمزسےمتعلق رپورٹ پبلک کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ شوگرریفارم کمیٹی نےسفارشات کابینہ کوپیش کردی ہیں،شوگرریفارمزسےمتعلق رپورٹ کل پبلک کردی جائےگی۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ شوگرریفارم کمیٹی نےسفارشات کابینہ کوپیش کردی ہیں۔

حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دیا ہے۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ 3ہفتوں تک عوام کی رائےلینےکےاحکامات دیئےہیں،اور شوگرریفارمزسےمتعلق رپورٹ کل پبلک کردی جائےگی۔

شہبازشریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کے چالان میں 100گواہوں کی فہرست سامنے آگئی

دوسری جانب شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کے چالان میں ایف آئی اے کے 100 گواہوں کی فہرست سامنے آگئی۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف فیملی کیخلاف شوگر کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ کے چالان کے معاملے پر ایف آئی اے کی جانب سے 100گواہوں کی فہرست سامنے آگئی۔

گواہوں کی فہرست میں کباڑیا،ہارڈوئیر،ڈرائی فروٹ، سینیٹری اسٹورزمالکان ، اسکریپ ڈیلر،کنسٹرکشن کمپنیاں گواہوں ، ڈیری فارم، جنرل اسٹور، آکسیجن سیلنڈروینڈرز شامل ہیں۔

دستاویزات کے مطابق انجینئرز،وکیل، بینکرز، ڈاکٹرز،ایس ای سی پی، ایف آئی اے اہلکار ، رائس ڈیلر،ڈینٹل پارٹس ڈیلر،جیولرز،پراپرٹی ڈیلر بھی گواہوں کی لسٹ میں شامل ہیں۔

گواہان کے شناختی کارڈمنی لانڈرنگ اور اکاؤنٹ کھلوانےکیلئے استعمال ہوئے، تمام گواہان عدالت کے روبرو ایف آئی اے کے موقف کی تائید کریں گے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے دستاویزی شواہد چالان کا حصہ بنائے ہیں۔

sugar

sugar price

Hammad Azhar