Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈسکہ ضمنی الیکشن، افسران کا طرز عمل، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

الیکشن کمیشن نے ڈسکہ کےضمنی انتخاب کے متعلق رپورٹ پرتحقیقاتی...
شائع 15 دسمبر 2021 11:15pm

الیکشن کمیشن نے ڈسکہ کےضمنی انتخاب کے متعلق رپورٹ پرتحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔ تحقیقاتی کمیٹی واقعہ میں ملوث افسران کے طرز عمل کی جانچ پڑتال کرے گی۔

الیکشن کمیشن نے ڈسکہ کےضمنی انتخاب کے متعلق رپورٹ پرتحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی، ڈسکہ واقعہ رپورٹ پر تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تحقیقاتی کمیٹی واقعہ میں ملوث افسران کے طرز عمل کی جانچ پڑتال کرے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کے کنوینر ایڈیشنل سیکریٹری منظور اختر ملک ہوں گے جبکہ ہارون شنواری، صائمہ طارق جنجوعہ، عبدالودود خان کمیٹی کے رکن کے ہوں گے۔ انجم بشیر شیخ اور وقاص احمد ملک کمیٹی میں محکمانہ نمائندے ہوں گے۔ ڈسکہ واقعہ رپورٹ کےمطابق افسران بدعنوانی اور غیرقانونی کاموں میں ملوث تھے ۔

Daska

Election commission of Pakistan