Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔...
شائع 15 دسمبر 2021 10:07pm
کاروبار

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا گیا گیا۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں سات روپے فی لیٹر کمی کردی گئی۔

لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 7روپے ایک پیسے کی کمی گئی۔

دوسری جانب مبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا تسلسل جاری ہے، آج بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت دس پیسے بڑھ گئی۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت ایک سو ستتر روپے اٹھانوے پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک سو ستتر روپے اٹھاسی پیسے ریکارڈ کی گئی تھی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو اسی روپے پچاس پیسے کا ہے۔

petrol price

Petrol

petrolum prices