Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

2021 کی سب سے زیادہ سراہے جانے والی شخصیات

وزیراعظم عمران خان اور نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی 2021 کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی شخصیات کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
شائع 15 دسمبر 2021 08:39pm
Photo: Global Village Space
Photo: Global Village Space

وزیراعظم عمران خان نے 2019 کے بعد اس فہرست میں واپسی کی ہے، دونوں عمران خان اورملالہ یوسفزئی کو 2019 اور 2018 میں "You Gov" کے سروے میں ایک ہی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ اس سال اس تحقیق میں 38 ممالک کے 42,000 سے زائد افراد کا سروے کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی 2021 کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی شخصیات کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے 2019 کے بعد اس فہرست میں واپسی کی ہے جب کہ دونوں ملالہ یوسفزئی اور عمران خان کو "You Gov" کی جانب سے ایک ہی فہرست میں 2019 اور 2018 میں شامل کیا گیا تھا۔

اس سال اس تحقیق میں 38 ممالک میں 42,000 سے زیادہ افراد کا سروے کیا گیا جب کہ ملالہ یوسفزئی نے فہرست میں اپنی درجہ بندی میں بہتری کی ہے۔

چند روز قبل ملالہ یوسفزئی کو بی بی سی کی 100 خواتین کی فہرست 2021 میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

ملالہ یوسفزئی کے حوالے سے بی بی سی نے کہا کہ"ملالہ نے اپنے سفر کا آغاز بی سی اردو کے لیے بلاگ لکھنے سے کیا تھا جس کا موضوع طالبان کےزیرِ اثر علاقوں میں خواتین کی تعلیم پر پابندیاں تھا اور اسی وجہ سے ان پر2012 میں سوات میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا"۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کو 9 جنوری 2022 کو دبئی ایکسپو میں انٹرنشنل اسپورٹس پرسنالٹی ایوارڈ سے نوازا جائے گا جب کہ انہیں یہ اعزاز کھیلوں کے شعبے میں ان کی خدمات اور کاوشوں کے اعتراف کے طور پر دیا جائے گا۔

pm imran khan

Malala Yousafzai