این سی او سی کا تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جنوری میں کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جنوری میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا، جس میں تعلیمی اداوں میں موسم سرما کی تعطیلات اور ویکسی نیشن کے عمل سمیت کورونا وباء سے متعلق غور کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق شرکاء نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جنوری میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ برفباری سے متاثرہ علاقوں کے تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تمام صوبوں کی سفارشات کے تحت موسم سرما کی تعطیلات آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
این سی او سی نے تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا۔
گزشتہ روز وزرائے تعلیم کانفرنس میں تمام صوبائی سیکریٹریز نے تعطیلات جنوری میں کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
Comments are closed on this story.