Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

"رضوان پلیز! مجھے گود لے لو" اسٹیڈیم میں موجود لڑکی کی درخواست

کراچی :پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹی 20میچ کے دوران...
اپ ڈیٹ 15 دسمبر 2021 01:12pm

کراچی :پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹی 20میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود ایک نوجوان لڑکی نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان سے عجیب وغریب درخواست کردی، لڑکی نے پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پر لکھا تھا کہ "رضوان پلیز! مجھے گود لے لو"۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی کارکردگی جیسے جیسے اچھی ہو رہی ہے ویسے ہی ان کے مداحواں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جن میں لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق منگل کو کھیلے جانے والے ویسٹ انڈیز کخلاںف دوسرے ٹی 20میں ایک نوجوان لڑکی پلے کارڈ لے کر اسٹیڈیم میں پہنچ گئی ۔

نوجوان لڑکی نے جو پلے کارڈ اٹھایا ہوا تھا اس پر لکھا تھا کہ "رضوان!پلیز مجھے گود لے لو"۔

واضح رہے کہ محمد رضوان کی رواں سال وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ میں کارکردگی شاندار ہے اور کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں جبکہ رواں سال انہوں نے ٹی 20میچوں میں 100 چوکے بھی لگائے ہیں جو ابھی تک کسی بلے باز نے نہیں لگائے۔

karachi

mohammad rizwan

2nd t20 match

Pak Vs Wi