Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف اسپورٹس میزبان زینب عباس کے گھر بیٹے کی ولادت

میں 7 دسمبر 2021 کو تیمور حمزہ کاردار کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہوں۔
اپ ڈیٹ 15 دسمبر 2021 08:40am
کئی نامور شخصیات نے زینب کو ڈھیروں دعائیں بھیجی۔فائل فوٹو۔
کئی نامور شخصیات نے زینب کو ڈھیروں دعائیں بھیجی۔فائل فوٹو۔

پاکستان کی معروف اسپورٹس پریزینٹر اور میزبان زینب عباس کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔ زینب عباس اور ان کے شوہر حمزہ کاردارنے بیٹے کا نام تیمور حمزہ کاردار رکھاہے۔

ٹیلی ویژن میزبان نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کے ساتھ ایک دلکش تصویر شیئرکی اور یہ خبرفخر یہ انداز سے بریک کرتے ہوئے ننھے تیمور کو اپناابھی تک" کا بہترین کام"قرار دیا۔

زینب/انسٹاگرام
زینب/انسٹاگرام

انہوں نے لکھا: "یہ میرا ابھی تک کا بہترین کام ہوسکتا ہے۔ میں 7 دسمبر 2021 کو تیمور حمزہ کاردار کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہوں۔ ہمارے دل بھر گئے ہیں۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں"۔

ماں اور بیٹے کی ایک ساتھ پیار بھری پہلی تصویر کو مداحوں اور مشہور شخصیات سے بہت زیادہ پیار ملا۔ عدنان ملک، شنیرا اکرم، بابر اعظم اور شعیب اختر سمیت کئی دیگر شخصیات نے اپنی نیک خواہشات بھیجی اور نئی ماں کو مبارکباد دی۔

شنیرا نےزینب کے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا :"بڑے پیمانے پر مبارکباد لیڈی! یہ زندگی کے بہترین تحفوں میں سے ایک ہے، ہر منٹ سے لطف اندوز ہو۔ اکرم خاندان کی طرف سے بیشمار پیار"۔

زینب/انسٹاگرام
زینب/انسٹاگرام

واضح رہے اس سال ستمبر میں زینب نے اپنے انسٹاگرام پر ننھے مہمان کی آمد خبر بریک کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔

Instagram

sports